مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے ،وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنا چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے،مودی حکومت پاکستان کو جھوٹے فلیگ آپریشن کی دھمکیاں دے رہی ہے، عمران خان

بدھ 27 مئی 2020 13:57

مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے ،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی انتہا پسند حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنا چوتھے جنیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، مودی حکومت بھارت میں رہنے والے اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جارہا ہے، مودی انتہا پسند حکومت پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوا کی علمبردار مودی حکومت پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن رہی ہے، متنازع شہریت ایکٹ کے بعد بنگلا دیش، چین اور نیپال کو دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ مودی حکومت پاکستان کو بھی جھوٹے فلیگ آپریشن کی دھمکیاں دے رہی ہے۔