روسی طیاروں نے بحیرہ روم میں امریکی جہاز کوروک لیا، ویڈیو تصاویرجاری

امریکی بحری جہاز کا بحیرہ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا ، روس کا موقف بھی سامنے آ گیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 27 مئی 2020 13:50

روسی  طیاروں نے بحیرہ روم میں امریکی جہاز کوروک لیا، ویڈیو تصاویرجاری
کراچی ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 مئی 2020ء ) روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی جہاز کو بحیرہۤ روم میں روک لیا ، امریکہ نے ویڈیو جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق روس اور امریکہ کے طیارے آمنے سامنے آ گئے۔ روسی ایس یو 35s لڑاکا طیارے کو بحرہٓ روم میں میری ٹائم پٹرول طیارہ P-8A کو فضا میں روک لیا۔ امریکی حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 35S نے 65 منٹ تک P-8A کو دونوں اطراف سے روکنا انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے۔

جبکہ دوسری جانب روسی حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی بحری جہاز کا بحرہۤ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا ، تاہم پرواز کے دوران دونوں ممالک کے طیارے آمنے سامنے آ گئے۔ روسی لڑاکا طیارے نے امریکی جہاز کو پیچھے ہٹا دیا تھا ۔

(جاری ہے)

یہ بات بھی قابل غور رہے روسی طیارے کا امریکی جہازوں کو روکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آ چکے ہیں یہ دو ماہ کے د وران تیسرا واقعہ ہے۔

اس کے نتیجے میں امریکی طیارے کی محفوظ نقل و حرکت میں رخنہ اندازی ہوئی۔ یہ سلسلہ 64 منٹ تک جاری رہا۔بیان میں روسی لڑاکا طیاروں کی اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر پیشہ وارانہ اور غیر محفوظ قرار دیا۔ اس سے امریکی گشتی طیارے کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی۔بیان میں روس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سلامتی کو یقینی بنانے اور فضائی حادثات کو روکنے کے لیے مقررہ کردہ بین الاقوامی معیارات کے ضمن میں کام کرے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اس سے قبل اپریل میں امریکی جہاز کو روسی طیاروں کی جانب سے روکا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :