دورہ انگلینڈ،فواد عالم کو گرین سگنل مل گیا
سینٹرل کنٹریکٹ سے محرومی کے باوجود فواد عالم ٹیسٹ ٹیم کی پلاننگ میں بدستورشامل ،وہ ثابت قدم بیٹسمین اور نوجوان کرکٹرزکیلئے بہترین مثال ہیں:اظہرعلی
ذیشان مہتاب بدھ 27 مئی 2020 13:59
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے دورے پر 25 سے 27 کھلاڑیوں پر مشتمل وسیع سکواڈ لے کر جانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے پاس متبادل کھلاڑیوں کو طلب کرنے کا آپشن نہیں ہوگا اور دورے پر تمام کھلاڑیوں کو یکجا رکھنا ہے تاکہ ان میں سے کوئی بھی وائرس کا شکار نہ ہو سکے ۔
مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ میں آنیوالی ہے کہ انہیں دورے پر کم از کم دو وکٹ کیپرز درکار ہونگے کیونکہ موجودہ حالات میں انجریز کی صورت میں ان کے پاس متبادل پلیئرز کا آپشن موجود نہیں ہوگالہٰذا سرفراز احمد لازمی طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے ۔چیف سلیکٹر نے سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے ہٹائے جانے پر اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محسوس ہو رہا تھا کہ وقت کیساتھ سرفراز احمد پر دباؤ بڑھتا جا رہا تھا اور ان کی ذاتی کارکردگی متاثر ہو رہی تھی لہٰذا انہیں قیادت سے الگ کر کے انہیں بریک دیا گیا تاکہ وہ مناسب آرام کے بعد مضبوط انداز سے کم بیک کر سکیں۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنی فٹنس اور کھیل پر سخت محنت کی ہے جس کے باعث وہ قومی ٹیم کی مستقبل کی پلاننگ کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ فواد عالم نے ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود اپنی محنت کا سلسلہ جاری رکھا اور آخر کار ایک بار پھر ٹیم میں واپسی ممکن بنانے والے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اب بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں اور پورا یقین ہے کہ جب بھی انہیں موقع ملا تو وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین کھیل پیش کریںگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.