شہباز شریف کے میڈیا ایڈوائزر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بدھ 27 مئی 2020 14:31

شہباز شریف کے میڈیا ایڈوائزر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدرشہبازشریف کے میڈیا ایڈوائزر بدر شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بدرشہباز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بدر شہباز نے لیگی رہنما عطا تارڑ میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنا ٹیسٹ کروایا تھا۔ ن لیگی رہنما نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جو مجھ سے رابطے میں رہے ہیں، وہ اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

متعلقہ عنوان :