ایوان صنعت و تجارت کی اپنے ممبران کو 31 مئی تک رکنیت کی تجدید کی ہدایت

بدھ 27 مئی 2020 14:35

ایوان صنعت و تجارت کی اپنے ممبران کو 31 مئی تک رکنیت کی تجدید کی ہدایت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) :ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓبادنے اپنے ممبران کو 31 مئی تک رکنیت کی تجدید کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جو ممبران ابھی تک اپنی سالانہ ممبر شپ کی تجدید نہیں کرواسکے وہ 31 مئی تک ہر صورت اپنی رکنیت کی تجدید کر والیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بتایا کہ چیمبر کے ممبران کی رکنیت 31 مارچ کو ختم ہوچکی ہے لیکن کورونا لاک ڈائون کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث اس تاریخ میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ممبران کی رکنیت کی تجدید کیلئے فیصل ۱ٓباد چیمبر کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات یا رہنمائی کیلئے دفتری اوقات میں سیکرٹری چیمبر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :