عید الفطر تعطیلات میں فیسکو کے 42 لاکھ سے زائد صارفین کو ہمہ وقت بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی،فیسکو کو طلب کے مقابلے میں زیادہ بجلی موصول ہوئی اس لئے ۱ٓٹھوں اضلاع کے تمام 1037 فیڈرز پر کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی، چیف ایگزیکٹو فیسکو کی اے پی پی سے بات چیت

بدھ 27 مئی 2020 14:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) عید الفطر کی6 تعطیلات کے دوران22 سے لیکر 27 مئی تک فیسکو ریجن کے 8 اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر کے 42 لاکھ سے زائد صارفین کو ہمہ وقت بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی اور چونکہ فیسکو کو طلب کے مقابلے میں زیادہ بجلی موصول ہوئی اسلئے ۱ٓٹھوں اضلاع کے تمام 1037 فیڈرز پر کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی۔

فیصل ۱ٓباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق الحسن نے جمعرات کے روز اے پی پی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ صارفین کی انفرادی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی آپریشن ٹیمیں متحرک رہیںجبکہ فیسکو ہیڈ کوارٹرفیصل ۱ٓباد میں قائم کئے گئے خصوصی کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر موجود افسران ہمہ وقت بجلی کی ترسیل کی نگرانی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی او حضرات کی طرف سے کمپلینٹ سنٹرز کے سرپرائز وزٹ بھی کئے گئے اور موسم گرما کی شدت کے باوجود سسٹم سے صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ انہوں نے عیدالفطر پر اپنے صارفین کو بہترین خدمات کی فراہمی پرفیسکو کے افسران اور ملازمین کی کاوشوں کو سراہااور کہا کہ کمپنی کی نیک نامی کیلئے کوشاں ملازمین فیسکو کا اثاثہ ہیں۔