قصور، لڑائی جھگڑے کے تین مختلف واقعات میں جواں سالہ لڑکی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا

بدھ 27 مئی 2020 14:48

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) قصورکیگردونواح میں لڑائی جھگڑے کے تین مختلف واقعات میں جواں سالہ لڑکی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کھڈیاں کے نواح چاہ ولیاں والا میں غیرت کے نام پر ساجد نے فائرنگ کرکے اپنی جواں سالہ بہن اقراء کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس تھانہ کھڈیاں خاص مصروف کاررrوائی ہے ۔

(جاری ہے)

محلہ رحمان پور ہ کھڈیاں میں22 سالہ سمیع الرحمن اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ نا معلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ پولیس تھانہ کھڈیاں خاص نے مقتول کے باپ خلیل الرحمٰن کی درخواست پر نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ چک64پھلیانی چھانگامانگا میں معمولی لڑائی جھگڑے پرملزم بشارت نے گولی مارکر ارشد نامی شخص کو قتل کردیا ۔ پولیس تھانہ چھانگا مانگا نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی ہسپتال بھیج کر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔