بجلی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، 874 میگاواٹ کے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

بدھ 27 مئی 2020 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ 874 میگاواٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، یہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 سے متاثر ہوئے بغیر 50 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ دریائے کنہار میں 9 1.963 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے 4250 لوگوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔