Live Updates

پنجاب بیت المال کونسل کا17 سالہ قانون تبدیل

بدھ 27 مئی 2020 15:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) پنجاب بیت المال کونسل نی17 سالہ قانون کو تبدیل کردیا، ضلعی بیت المال کونسل کی چیئرمین شپ کے لیے اہلیت تبدیل کردی گئی، الیکشن میں حصہ لینے والے اراکین کی جگہ منتخب اراکین کا لفظ بدل دیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب بیت المال کونسل کی جانب سے اضلاع کی سطح پرمستحق افراد میں فنڈز کی تقسیم کے لیے ضلعی کونسلز کے چیئرمین نامزد کیے جاتے ہیں، 2003 سے موجود قانون کے تحت ضلعی کونسل کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے اہلیت معیار بنایا گیا ہے جس کے مطابق مقامی، صوبائی اور قومی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے والے افراد ضلعی کونسل کے چیئرمین نہیں بن سکتے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی بیت المال کونسل نے یہ قانون تبدیل کردیا ہے، حصہ لینے والے کی جگہ "منتخب اراکین" کا لفظ شامل کر لیا ہے، جس کے بعد صرف ایم اپی اے اور ایم این اے بننے والے ضلعی کونسل کے چیئرمین نہیں بن سکتے لیکن الیکشن میں حصہ لینے والے اہل قرار دے دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق قانون میں تبدیلی اس لیے کی گئی ہے تاکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور الیکشن میں حصہ لینے والوں کو ضلعی کو نسلز میں نوازا جا سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات