سرگودھا ،اسلام پورہ میں دیرینہ رنجش پر کارسوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 24 سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا

بدھ 27 مئی 2020 15:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) سرگودھا شہر میں اربن ایریا کے علاقہ اسلام پورہ میں دیرینہ رنجش پر کارسوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 24 سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا جس کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ اسلام پورہ میں تین کار سوار مسلح افراد نے 24 سالہ نوجوان سلیمان خان کو پکڑ کر فائرنگ کر کے ٹانگوں میں گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے۔

جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ اربن ایریا نے زخمی ہو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی،معلوم ہوا کہ مضروب سلیمان خان کی ڈھونڈا گروپ سے دیرینہ عداوت چلی آرہی ہے۔جس پر لواحقین نے پولیس کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ڈھونڈا گروپ کے ملزمان کی نشاندہی کر دی تاہم مضروب کی حالت بہتر بتلائی جا رہی ہے پولیس مصروف تفتیش اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔