آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال

بدھ 27 مئی 2020 15:05

آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 87700 کیوسک اور اخراج 90000 کیوسک رہا، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 63400 کیوسک اور اخراج 63400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی آمد 63000 کیوسک اور اخراج 70000 کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 35000 کیوسک اور اخراج 14500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1441.85 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.001 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1213.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.207 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.082 ملین ایکڑ فٹ ہے۔