لاک ڈائون،فرانس کی جی ڈی پی میں دوسری سہ ماہی کے دوران20 فیصد کمی کا امکان

بدھ 27 مئی 2020 15:22

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) فرانس کی مجموعی قومی پیداوار میں دوسری سہ ماہی کے دوران 20 تک کمی کا امکان ہے جس کی وجہ کورونا وائرس سے متاثرہ معیشت میں لاک ڈائون کی صورتحال ہے۔قومی ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئی جبکہ لاک ڈائون نے اس کو مزید خراب کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مئی کے آغاز میں لاک ڈائون میں نرمی سے ملکی معیشت بہتر سمت جارہی ہے تاہم دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی شرح نمو میں 20 فیصد تک کمی آسکتی ہے جس کی وجہ کورونا لاک ڈائون کے منفی اثرات ہیں، تاہم اس کے اثرات صرف اسی سہ ماہی میں ہی دیکھے جاسکیں گے اور یہ 1948 ء کے بعد ملک میںکساد بازاری کی بدترین صورتحال ہوگی۔

پہلی سہ ماہی کے دوران فرانس کی جی ڈی پی میں 5.8 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔یاد رہے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث فرانسیسی حکومت نے مارچ کے وسط میں لاک ڈائون کا حکم دیا جس سے پیداواری، کاروباری، سفری اور خدمات پر مبنی معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہونے سے ملکی اقتصادی شرح نمو میں کمی آئی۔

متعلقہ عنوان :