جیکب آباد میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے کی تحقیقات سردخانے کی نذر

داروں کے خلاف ڈی سی نے کارروائی نہ کی،6ماہ سے 1500پولیس اہلکاروں کے کاغذات کی تصدیق کا عمل بھی تعطل کا شکار

بدھ 27 مئی 2020 15:34

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) جیکب آباد میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے کی تحقیقات سردخانے کی نذر،15ماہ گزرنے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف ڈی سی نے کاروائی نہ کی،6ماہ سے 1500پولیس اہلکاروں کے کاغذات کی تصدیق کا عمل بھی تعطل کا شکار،مقامی افراد کے حق پر ڈاکہ،مختلف محکموں میں غیر مقامی افراد کے بھرتی ہونے کا انکشاف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کا ڈومیسائل غیرمقامی افراد کو جاری ہونے کے انکشاف کے بعد تحقیقات 15ماہ گذرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی ہے غیر مقامی افراد کو روینیو،صحت تعلیم،پولیس،جڈیشری سمیت دیگر محکموں میں کام کررہے ہیں ا س سلسلے میں شہری محمدموسیٰ نے بتایا کہ غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے کے متعلق ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کو درخواست دی تھی جس کو 15ماہ ہو چکے ہیں جس کی تحقیقات کے بعد مختیارکار جیکب آباد نے 12مئی 2019کو لیٹر لکھ کر غیر مقامی شہری کا ڈومیسائل مسترد کرنے کی رپورٹ دی لیکن تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے معاملہ سردخانے کی نذرکر دیا گیا ہے دوسری جانب ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی نے 6ماہ قبل ڈی سی جیکب آباد کو خط لکھ کر 2014سی2016تک محکمہ پولیس میں بھرتی کئے گئے 1500اہلکاروں کے ڈومیسائل تصدیق کرنے کے لئے لکھا تھا یہ معاملہ بھی تعطل کا شکار ہے غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل کے اجراء کے باعث مقامی نوجوان سخت پریشان ہیں شفقت کھوسو،نجیب اللہ،عبدالصمد اور دیگر کا کہنا تھا کہ غیر مقامی افرادکو بھاری رشوت لیکر ڈی سی آفیس کے عملے نے ڈومیسائل جاری کئے جس کی بنیاد پر جیکب آباد کے مختلف محکموں میںغیر مقامی لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جو مقامی نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ ہے اسکا سختی سے نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے اس سلسلے میں ڈی سی غضنفر علی قادری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :