مودی کی جنگ جنونیت خطے کاامن تباہ کرنے کے مترادف ہے ،نصرت واحد

بھارت کی جانب سے چین کے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے،رکن قومی اسمبلی

بدھ 27 مئی 2020 15:34

مودی کی جنگ جنونیت خطے کاامن تباہ کرنے کے مترادف ہے ،نصرت واحد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) پاکستا ن تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے بھارت کی کی جانب سے چین کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اورلواخ میں چین کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی میں بھارتی فوجیوں کی پسپا نی اور معافی مانگ کر اپنے فوجیوں کی رہائی پر اپنے ردعمل میں کیا ہے کہ مودی کی جنگ جنونیت خطے کا امن بتاہ کرنے کے مترادف ہے چائنہ ایک امن پسند ملک ہے اور دنیا میں امن وسلامتی کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہندوستان کی جانب سے لواخ میں شر انگیز قابل مذمت ہے مودی اپنی جنونی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں اور تمام ممالک کی سرحدوں اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں سے باز رہے نصرت واحد نے مزید کہا ہے اقوام متحدہ لواخ میں بھارتی جارجیت کا فوری طورپر نوٹس لے اور انڈیا کو تمام پڑوسی ممالک کی سرحدو ں اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لے انہوں نے مذیدکہا کہ بھارت کئی بارپاکستانی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرچکا ہے مگر پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی کے باعث بھارتی فوجیوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دنیا بھرمیں قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے مودی کا جنگی جنون خطے کا امن تباہ کر سکتا ہے نصرت واحد نے مزید کہا کہ پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم ہندوستان کی جارجیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھی ظلم وبربردیت کا خاتمہ کیا جائے ڈومیسائل قانون میں تبدیلی ختم کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ی عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے ۔