جیکب آباد میں طویل لاک ڈاؤن کے بعد شراب کی دوکانیں کھلتے ہی لوگوں کے ہجوم لگ گئے

بدھ 27 مئی 2020 15:36

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) جیکب آباد میں طویل لاک ڈاؤن کے بعد شراب کی دوکانیں کھلتے ہی لوگوں کے ہجوم لگ گئے، پولیس کی موجودگی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہونے لگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں طویل لاک ڈاؤن کے بعد شراب کی دوکانیں کھل گئی ہیں، شراب کی دوکانیں کھلنے کی اطلاع پر ٹاور روڈ پر قائم دو دوکانوں پر شہریوں کے ہجوم لگ گئے اور دوکانوں کے باہر لوگوں کے بڑے مجمے جمع ہونے کے باعث ٹریفک جام ہوگئی جبکہ پولیس کی موجودگی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جانے لگی مگر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، طویل لاک ڈاؤن کے بعد شراب کی دوکانوں کو کھولنے کی اجازت کے بعد شراب کی دوکانوں کے باہر اکثر مسلمان کم عمر نوجوانوں کے ہجوم نظر آئے جبکہ مسلمان اور کم عمر نوجوان کو شراب فروخت کرنے کی اجازت نہیں مگر اس کے باوجود پولیس کی موجودگی میں دھندا چلتا رہا، جیکب آباد کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شراب کی دوکانوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے اور مسلمانوں کو شراب کی فروخت بند کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :