لیبیا کے ساحل کے قریب مزید 90 غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا

بدھ 27 مئی 2020 15:59

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) لیبیا کے ساحل کے قریب سے مزید 90 غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین (آئی او ایم) نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب سے گزشتہ رات کو 90 تارکین وطن کو تجارتی کشتی کے زریعے لیبیا واپس لایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے لیے لیبیا محفوظ بندرگاہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ہزاروں تارکین وطن غیرقانونی طور پر بحیرہ روم کے ساحل کے ذریعے لیبیا سے یورپ کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث آئی او ایم نے لیبیا کے ساحل سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے 400 کے قریب تارکین وطن کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :