وینزویلاکی سپریم کورٹ نے اپوزیشن رکن لوئس پارا کے پارلیمنٹ کاسپیکر بننے کی منظوری دے دی

بدھ 27 مئی 2020 15:59

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی سپریم کورٹ نے اپوزیشن رکن لوئس پارا کے پارلیمنٹ سپیکر بننے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اپوزیشن رکن لوئس پارا اور اپوزیشن ہی کے رہنماجوان گوئیڈو کے درمیان رواں سال 5 جنوری کو ہونے والے وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر کے انتخاب سے متعلق نتائج پر تنازعہ تھا جس میں جوان گوئیڈو نے دعوی کیا کہ قائم مقام صدر ہی وینزویلا کی قومی اسمبلی کا صدر ہو گا تاہم سپریم کورٹ نے جوان گوئیڈو کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے لوئس پارا کے پارلیمنٹ سپیکر بننے کی منظوری دے دی۔ لوئس پارا نے رواں سال جنوری میں پارلیمنٹ سپیکر کا حلف اٹھایا تھا۔