خلیجی ریاست عمان مینں کورونا کیسز کی گنتی 8 ہزار سے بڑھ گئی

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 348 نئے کیسز سامنے آ گئے،2,067 صحت یاب

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 27 مئی 2020 15:50

خلیجی ریاست عمان مینں کورونا کیسز کی گنتی 8  ہزار سے بڑھ گئی
مسقط(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-72مئی2020ء) خلیجی ریاست عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 348 کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی گنتی 8,118 تک جا پہنچی ہے۔

نئے مریضوں میں177 تارکین شامل ہیں جبکہ مقامی افراد کی گنتی171 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی گنتی 37 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

درجنوں افراد آئی سی یو میں داخل ہیں۔ جبکہ 2,067 صحت یاب ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ عمان میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی لگائی گئی تھی۔ سلطنت کے سلطان نے کورونا کے باعث عید کے اجتماعات پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو پندرہ سو اومانی ریال کے جرمانے اور گرفتاری کا حکم دے دیا تھا۔

عمان کے سلطان نے کہا ہے کہ وبا کے دور میں روایات پر عمل کرنا خطرناک ہوسکتا ے اس لیے عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی سپریم کمیٹی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اس حوالے سے قانون شکنی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں اور عارضی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ اس کے ساتھ ہی کمیٹی نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ ملک میں ہر شخص تمام کمرشل اور صنعتی جگہوں پر ماسک پہن کر جائے گا، اس کے علاوہ پبلک اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور الگ تھلگ رہنے کے لیے رہ نما ہدایات پر عمل درآمد کریں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ”عزم کے ساتھ صحت کی تنہائی اور سماجی فاصلہ اختیار کرکے ہم خود بچے رہیں گے اور اپنے خاندانوں اور کمیونٹی میں بھی کرونا وائرس کو پھیلنے سے روک سکیں گے۔

“اومانی حکومت نے سلطنت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے تھے۔دارالحکومت مسقط اور دوسرے بڑے شہروں میں لاک ڈاوٴن نافذ کردیا گیا تھا اور اس میں مئی کے آخر تک توسیع کردی گئی ہے۔ سلطنت بھر میں رمضان المبارک میں اجتماعات پر پابندی عاید ہے۔اس کے علاوہ عوامی ٹرانسپورٹ بھی معطل کر رکھی ہے۔بسیں ، فراری اور ٹیکسیاں چلانے پر پابندی عاید ہے۔ مساجد ، ریستوران ، کافی شاپس بھی بند ہیں البتہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دکانیں اور دوا خانے کھلے ہیں۔نیز بعض کاروباروں کو کڑی شرائط کے ساتھ حال ہی میں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اومانی حکومت کی جانب سے مملکت بھر میں کورونا کے مریضوں کی تشخیص کے لیے مفت ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔