شوگر رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آئے ییں ۔ شہزاد اکبر

شاہد خاقان نے شوگر پر 20 ارب روپے کی سبسڈی دی ۔معاون خصوصی احتساب

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 27 مئی 2020 15:56

شوگر رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آئے ییں ۔ شہزاد اکبر
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 مئی 2020ء ) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شوگر رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آئے ییں۔ ن لیگ کے دور میں 29 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی گئی، شاہد خاقان عباسی نے خود کو لائق اعظم ڈکلیئر کیا ہوا ہے، شاہد خاقان کمیشن کے سامنے ٹارزن بن کر پیش ہوئے تھے، مارچ 2017 میں 4 لاکھ ٹن برآمد کی اجازت دی، یہ کریمنل ایکٹ ہے شاہد خاقان نے بطور ای سی سی کی صدارت کرتے ہوئے20 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ جس سال فصل سب سے زیادہ بہتر تھی اور عالمی مارکیٹ میں بھی زبردست قیمت مل رہی تھی اس دور میں 25 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ 2017 میں 4 لاکھ ٹن برآمد برآمد کرنے کی اجازت دی گئی جو کریمنل ایکٹ ہے۔ معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ سبسڈی کس کو ملی اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں سبسڈی کا فارمولا یہ رکھا گیا کہ جس کی ملیں زیادہ ہیں ان کو سبسڈی بھی زیادہ دی جائے گی۔ اس کی وجہ سے اومنی گروپ کو سب سے زیادہ سبسڈی دی گئی۔ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران ہی عوام کی جیب سے پیسا نکال کر 300 ارب روپے مخصوص افراد کو نفع دیا گیا۔ معاون خصوصی نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتےہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس بار صرف دو اعشاریہ چار ارب کی سبسڈی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں سب سے زیادہ نقصان کسان اور عام عوام ہو کو ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے شوگر انکوائری کا حکم خود دیا ۔ آنے والے دنوں میں سب لوگوں کے نام سامنے آئے گے جو لوگ بھی اس کام میں ملوث ہو نگے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے شوگر پر کمشن رپورٹ کو پبلک کر دیا گیا تھا ۔