Live Updates

لیگی رہنما ترقی کے جعلی اعدادوشمارپیش کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے‘ ہمایوں اخترخان

بدھ 27 مئی 2020 16:02

لیگی رہنما ترقی کے جعلی اعدادوشمارپیش کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ احسن اقبال سمیت دیگر لیگی رہنمااپنے دور کی ترقی کے جعلی اعدادوشمارپیش کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،وزیر اعظم عمران خان نے دن رات کی کوششوں سے نہ صرف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ معیشت کوبہتری کی جانب بھی گامزن کیا ،کوروناوائرس کی وباء سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی معیشتیں بری طرح متاثرہوئی ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان موجودہ حالات میں بھی ہرگز مایوس نہیں اوربروقت اور دیرپا فیصلے کررہے ہیں۔

گزشتہ روز پارٹی رہنمائوں سے ٹیلیفونک رابطوں میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ مشکل وقت میں درست فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ موجودہ نا مساعد حالات میں بھی اپنے اعصاب پر قابو رکھے ہوئے ہیں اور چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں جواپوزیشن کو ایک آنکھ نہیں بھا تا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے اور اس کیلئے فضا سے بھی سپرے کا عمل شروع کیا گیا ہے ، حکومت انشااللہ ٹڈی دل پر بھی جلد قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی ۔

انہوںنے کہا کہ اپوزیشن موجودہ حالات میں صرف سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہے جس کا مقصد عوام میں مایوسی پھیلانا ہے جبکہ حکومت نفاق کی بجائے اتحاد کو فروغ دینا چاہتی ہے جو اس کا ملک سے محبت کا عملی ثبوت ہے ۔انہوںنے رہنمائوںسے کہا کہ عوام سے اپیل کی جائے کہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اس لئے احتیاط برتیں اور کورونا سے بچائو کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات