وزیرِ اعظم عمران خان پر ن لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ، فیاض الحسن چوہان

بدھ 27 مئی 2020 16:02

وزیرِ اعظم عمران خان پر ن لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) وزیرِ اعظم عمران خان پر ن لیگی ترجمانوں کی تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کے ایک قائد اشتہاری ہونے کا تمغہ لیے لندن بیٹھے ہیں۔ دوسرے قائد لندن سے شرمندہ ہو کر پاکستان اپنے ڈرائنگ روم میں قید ہیں۔ مریم اورنگزیب صاحبہ! ایسے قائدین ہوں تو دوسروں پر تنقید کرنا جچتا نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے اپنے ادوار حکومت میں ایک بھی عید پاکستان میں نہیں کی۔ گرفتاری کے بعد مجبوراً شریف برادران کو 2017 میں عید پاکستان کرنی پڑی۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے ہی ملک کو ترجیح دی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان عید کی چھٹیوں کے دوران بھی امورِ مملکت بطریق احسن چلا رہے ہیں۔ ن لیگی ترجمان کسی ٹھوس دلیل کی غیر موجودگی میں آئیں بائیں شائیں کرنے سے گریز کریں۔