Live Updates

سعید غنی طیاری حادثہ پر سیاست کرکے کرپٹ عناصر کو فائدہ دینا چاہتے ہے،

پی پی پی نے کرپٹ عناصر کو پی آئی اے میں بھرتی کرایا، پھر ان سے ہڑتالیںکروا کے ادارے کو ڈبویا، ڈاکٹر شہباز گل

بدھ 27 مئی 2020 16:21

سعید غنی طیاری حادثہ پر سیاست کرکے کرپٹ عناصر کو فائدہ دینا چاہتے ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ پر پوری قوم مغموم ہے، سعید غنی اس سانحہ پر سیاست کرکے پی آئی اے میں موجود کرپٹ عناصر کو فائدہ دینا چاہتے ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کواپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہا کہ پی پی پی نے ان کرپٹ عناصر کو پی آئی اے میں بھرتی کرایا اور پھر ان سے ہڑتالیں اور سیاست کرا کر پی آئی اے کو ڈبویا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب بیان بازی چیئرمین پی آئی اے کو ناکام کرنے کیلئے کر رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات