کراچی، نرسری کے قریب اسمگل شدہ کپڑے کی 6 گاڑیاں برآمد

بدھ 27 مئی 2020 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) کراچی میں کسٹمز حکام نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام کے مطابق ایک اطلاع پر شارع فیصل پر نرسری کے قریب چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی جس کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا برآمد ہوا ہے۔کسٹمز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ نرسری کے قریب اس چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسمگل شدہ کپڑے کی 6 گاڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔کسٹمز حکام نے پکڑا گیا اسمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کا یہ کپڑا اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :