حکومت کو ایک ہی وقت میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور معیشت کے چیلنجوں کا سامنا ہے ‘عبدالحفیظ شیخ

صوبوں کے اشتراک سے زرعی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ،پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئی90 فیصد ٹیکس کم کر دیئے ‘ مشیر خزانہ

بدھ 27 مئی 2020 16:36

حکومت کو ایک ہی وقت میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور معیشت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فنڈز مختص کر رہی ہے ،آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے گی،پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئی90 فیصد ٹیکس کم کر دیئے گئے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے جو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو ایک ہی وقت میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال اور معیشت کے چیلنجوں کا سامنا ہے اور وہ قومی معیشت کے استحکام اور کرونا وائرس سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صوبوں کے اشتراک سے زرعی پالیسی متعارف کرائے گی اور اس سلسلے میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کھاد کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں تعمیراتی صنعت کے لئے مزید سہولیات فراہم کرے گی اور پاکستان ہائوسنگ سکیم کیلئی90 فیصد ٹیکس کم کر دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے۔