مظفرگڑھ،جام والا چوک کے قریب ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق

بدھ 27 مئی 2020 16:44

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) مظفرگڑھ ملتان روڈ پر جام والا چوک کے قریب ایک شخص ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق،حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع۔ مظفرگڑھ ملتان روڈ پر جام والا چوک کے قریب ایک شخص تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانسہوا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فیاض حسین ولد عبداللہ عمر 35 سال سے ہوئی۔ریسکیورز نے نعش کو کور کرنے کے بعد لواحقین کے گھر منتقل کر دیا۔حادثے کے فوراً بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا۔ تھانہ صدر پولیس مظفرگڑھ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔