پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کردیا

وفاق ہوش کے ناخن لے اور فصلیں تباہ ہونے سے بچانے کے لئے عملی اقدامات کرے، نفیسہ شاہ کا مطالبہ

بدھ 27 مئی 2020 17:02

پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ وفاق ہوش کے ناخن لے اور فصلیں تباہ ہونے سے بچانے کے لئے عملی اقدامات کرے، شدید خدشات کے باوجود ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے کوئی اقدامات نہ کرنا باعث تشویش ہے۔

(جاری ہے)

نفیسہ شاہ نے کہاکہ ملک میں ٹڈی دل کے خطرناک حملوں کے باوجود وزیر خوراک منظر سے غائب ہیں، وزیر خوراک بتائیں کہ اس وقت ٹڈی دل سے بڑا اور کون سا مسئلہ ہے جس میں وہ مصروف ہیں ۔انہوںنے کہاکہ این ڈی ایم کے ٹڈی دل کے صحرائی علاقے میں جانے کا انتظار کرنے سے متعلق بیانات مضحکہ خیز ہیں، ٹڈی دل کے حملے اب کسی ایک علاقے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ بن چکا ہے، اس وقت جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کے حملوں کے باعث فصل تباہ ہو رہی ہے۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک میں زرعی بحران کا خدشا ظاہر کرتی رہی ہے