سخت لاک ڈائون کے باوجود بھارت میں کیسز اور اموات زیاد ہیں ،نیو یارک ٹائمز نے مودی سرکار کی پالیسیوں کا پول کھودیا

پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں کیسز کم ہیں، جنوبی ایشیاء میں لاک ڈاؤن ہی نہیں ، دیگر عوامل بھی اہم تھے، جنہیں مودی حکومت نے نظر انداز کیا،لداخ پر چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد مودی کی کووڈ پالیسی بھی ناکامی کا شکار ہوگئی، ایل او سی اور دیگر عوامل پر توجہ بھی اس اندرونی ناکامی کو چھپانے کے لیے تھی ، ڈی جی آئی ایس پی آرنے بار ہا اس کا ذکر کیا ، رپورٹ

بدھ 27 مئی 2020 17:02

سخت لاک ڈائون کے باوجود بھارت میں کیسز اور اموات زیاد ہیں ،نیو یارک ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) نیو یارک ٹائمز نے کورونا کے خلاف مودی سرکار کی پالیسیوں کا پول کھولتے ہوئے کہا ہے کہ سخت لاک ڈائون کے باوجود بھارت میں کورونا کیسز اور اموات زیادہ ہیں،لداخ پر چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد مودی کی کووڈ پالیسی بھی ناکامی کا شکار ہوگئی، ایل او سی اور دیگر عوامل پر توجہ بھی اس اندرونی ناکامی کو چھپانے کے لیے تھی ، ڈی جی آئی ایس پی آرنے بار ہا اس کا ذکر کیا ۔

نیویارک ٹائمز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی عوام حکومت پر اعتماد کھونے لگے ہیں، سخت لاک ڈائون کے باوجود بھارت میں کورونا کیسز اور اموات زیادہ ہیں جب کہ پاکستان میں بھارت کے مقابلے میں کیسز کم ہیں، جنوبی ایشیاء میں لاک ڈاؤن ہی نہیں بلکہ دیگر عوامل بھی اہم تھے، جنہیں مودی حکومت نے نظر انداز کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوال یہ ہے کہ کیا مودی حکومت نے سخت اقدامات کیے، شرح اموات سے لگتا ہے ایسا نہیں ہوا، بھارت میں 60 فیصد کیسز صرف ممبئی، دہلی، احمد آباد، چنائے اور پونے سے ہیں، ممبئی میں سب سے زیادہ 20 فیصد کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ مودی کے آبائی علاقے گجرات میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔

نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہندوستانی مالیاتی دارالحکومت ممبئی اور چنائے اپنے بیشتر صحت وسائل گنوا بیٹھے ہیں، مودی کی پالیسیوں نے لوگوں کو بھوک اور افلاس سے مار دیا ہے، بیشتر غریب لوگ اس پالیسی کا شکار ہوئے جس سے ثابت ہو گیا کہ مودی کا ہندوستان صرف امیروں کے لئے ہے، آج کاسٹ سسٹم واضح ہو گیا کس طرح اقلیتوں کو وبا میں بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، ہر غریب اور بے بس ورکر جو کہ تپتے سورج اور بھوک سے نڈھال تھا اس کے لبوں پر صرف ایک بات تھی،خدا پر بھروسہ اور یہ دراصل بد اعتمادی ہے مودی حکومت پر۔

نیویارک ٹائمز نے رپورٹ میں مزید کہا کہ لداخ پر چین کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد مودی کی کووڈ پالیسی بھی ناکامی کا شکار ہوگئی، ایل او سی اور دیگر عوامل پر توجہ بھی اس اندرونی ناکامی کو چھپانے کے لیے تھی جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے بار ہا اس کا ذکر کیا ۔رپورٹ میں کہاگیا کہ ہر غریب اور بے بس ورکر جو کہ تپتے سورج اور بھوک سے نڈھال تھا اٴْس کے لبوں پر صرف ایک بات تھی۔ خٴْدا پر بھروسہ۔یہ دراصل بد اعتمادی ہے مودی حکومت پر،لاک ڈاؤن سے صرف متوسط طبقہ ہی فائدہ اٴْٹھا سکا،غریب کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی۔