ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم کا دورہ،عید کے موقع پر انتظامیہ اور مریضوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کیے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 مئی 2020 16:47

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم کا دورہ،عید کے موقع ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے عید کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ارٹر زہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے میل فی میل وارڈز اور جنرل وارڈ زکا دورہ بھی کیا اور مریضوں سے فری طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ عید کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ اور مریضوں میں مٹھائی اور گفٹس تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرمحمدسیف انور جپہ نے ایم ایس کو کہا کہ ہر قسم کی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح میں اسی طرح شامل رہے گا اور ہسپتال انتظامیہ کے مثبت رویے سے ڈی ایچ کیو کو ماڈل ہسپتال بنانا ممکن ہے ۔ڈی سی نے ہدایت کی کہ مریضوں کے لئے صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولیات کی فراہمی کو جاری رکھنے کے ساتھ دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کا کہا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ڈاکٹرفاروق بنگش اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت کورونا سے بچاو کے لئے حفاظتی اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔