فرانس نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے اینٹی ملیریا دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

بدھ 27 مئی 2020 17:04

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) فرانسیسی حکومت نے ہسپتالوں میںکورونا وائرس سے شدید متاثرہ افراد کے علاج کے لیے ملیریا سے بچائو کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کے استعمال کی اجازت کے حکم نامے کو منسوخ کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکومت نے یہ اعلان عالمی ادارہ صحت کی جانب سے صحت سے متعلق خدشات کے پیش نظر اینٹی ملیریا دوا ہائیڈروکسی کلوروکین کے بڑے تجربے کو روکنے کے بیان کے بعد کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیکل جرنل لانسٹ کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے ہائیڈروکسی کلوروکین کے استعمال سے اموات کی شرح میں اضافہ اور دل کی دھڑکنوں میں بے قاعدگی سمیت دیگر منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس نے مارچ کے آخر میں صرف ہسپتالوں اور بعض صورتحال میں ہائیڈروکسی کلوروکین کے استعمال کی اجازت دی تھی۔ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ابھی تک کوئی ویکسین یا علاج کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :