والدین اپنے بچوں کو کڑ ی نظر رکھیں،نوجوان ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 مئی 2020 16:53

والدین اپنے بچوں کو کڑ ی نظر رکھیں،نوجوان ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ سے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو موٹر سائیکل تیز چلانے سے منع کریں کیونکہ تیزرفتاری ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ موت کا سبب بن سکتی ہے انہوں نے کہاکہ تیز رفتاری ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے کیونکہ یہ خلاف قانون بھی ہے اور اس سے ہستے بستے گھر اجڑ جاتے ہیں جس کے لیے والدین کو اپنے بچوں کی مثبت تربیت کرکے اس سے باز رکھا جا سکتاہے تا کہ آپ کے بچے کل آپ کا مستقبل بن سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام والدین کے فرائض میں شامل ہے کہ اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دیں تا کہ وہ معاشرے کی برائیوں کی بچ سکیں اور ملک اور قوم کا اثاثہ ثابت ہو سکیں کیونک اسی نوجوان نسل نے کل اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے لیکن آج ہماری غیر ضروری محبت انہیں بگاڑ کر برائیوں کی طرف اجاگر کرتی ہے جس کے نتائج نا صرف ان بچوں کو بلکہ ان کے والدین کو بھگتنے پڑتے ہیں اس کے لیے والدین کو ایک واضع لائحہ عمل بنا کر اپنے بچوں کو قانون کے مطابق زندگی گزارنے کی تربیت کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :