کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے تمام اضلاع کو دیئے گئے شیڈول پر انتظامیہ عملدرآمد کروانے سے قاصر ہے،انجینئر حافظ سرفراز احمد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 مئی 2020 16:57

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے تمام اضلاع کو دیئے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پنجاب کی طرف سے تمام اضلاع کو دیئے گئے شیڈول پر انتظامیہ عملدرآمد کروانے سے قاصر،چند بڑے تاجروں کو پولیس ملازمین نے اپنے نگاہوں میں رکھا ہوا ہے جبکہ دوسرے تاجر اس قانون کو توڑ کر انتظامیہ کے قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد، راؤ محمد یونس،وحید بٹ،محمد بشیرکے علاوہ دیگر افراد نے ایک سروے میں کیا اس موقع پر جہلم کے معزز تاجروں سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ حکومت وقت بڑھا دیتی ہے جبکہ محافظ سکوارڈ کے لوگ ہمیں آ کر ناجائز تنگ کرتے ہیں جس پر ہمیں اسسٹنٹ کمشنر سے بات کرنا پڑتی ہے اور وہ آ کر مسئلہ حل کر دیتے ہیں اسی طرح راجہ بازار میں قلعہ کی دکانیں ،جوس کی دکانیں سرعام کھلی ہیں اور لوگ ان میں بیٹھ کر قلفہ اور گنے کا رس اور دوسرے جوسز پی رہے ہیں کیا یہی ڈپٹی کمشنر جہلم کا میرٹ کو برقرارر کھنے کا عمل ہے انہوں نے کہاکہ دوسری طرف گرانفروشی شہر میں دن بہ دن بڑھ رہی ہے جبکہ افسران کاروائی ڈالنے کیلئے کبھی بلال ٹاؤن ،کالاگجراں اور کبھی روہتاس روڈ پر چلے جاتے ہیں محسوس ہوتا ہے کہ شاید جہلم شہر کی اندرون سبزی منڈی میں اور قصابوں کے ساتھ ساتھ کریانہ فروشوں کے ساتھ حکومت کا کوئی ایگریمنٹ ہے جس پر بڑی خوبصورتی سے عمل ہورہا ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) محمد محمود سے اپیل کی ہے کہ اشیائے خوردنی کے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے ریٹ مقرر کرنے کا ڈرامہ بند کیا جائے تا کہ لوگ سستے داموں اشیاء خرید سکیں اسی طرح ڈپٹی کمشنر جہلم بھی مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کی کمیٹیاں بنائیں اور انہیں علاقے تقسیم کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ان سے رپورٹ حاصل کریں۔