Live Updates

شہباز شریف سیاست کریں، سیاست کے نام پر بہتان بازی مناسب نہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

بدھ 27 مئی 2020 17:26

شہباز شریف سیاست کریں، سیاست کے نام پر بہتان بازی مناسب نہیں، پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سیاست کریں، سیاست کے نام پر بہتان بازی مناسب نہیں۔ بدھ کو شہباز شریف کے ٹویٹ کے جواب میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ہم آپ کی لیڈر شپ دیکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ وہی ہیں جو ڈھٹائی سے یہ مان چکے ہیں کہ آپ پچھلے دروازے سے اقتدار میں آنے کے لئے تیار تھے، مگر آپ نہر والے پل پر رہ گئے۔

بد قسمتی سے آپ ایک صوبے کے وزیراعلی رہے ہیں۔ سیاست میں عورتوں پر اٹیک کرنا مناسب نہیں۔ آپ کو حکومت نہیں مل سکی تو کم از کم اس سطح تک تو نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کرنی چاہیے بہتان بازی نہیں، کاش وہی آپ کو سمجھائیں جو لبرل ہونے کے دعویدار ہیں اور آپ کے ساتھ ہونے کا دم بھرتے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ اگر آپ نے دوبارہ اخلاق سے گری بات کی تو پھر ہمارے لوگ بات کرنے میں آزاد ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات