جامعہ فیض العلوم سکھر میں قائم فیض ٹرانسمیشن لائیو وتھ سید حامد فیضی اسٹوڈیو میں عید ٹرانسمیشن کا اہتمام

بدھ 27 مئی 2020 18:02

سکھر۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) جامعہ فیض العلوم سکھر میں قائم فیض ٹرانسمیشن لائیو وتھ سید حامد فیضی اسٹوڈیو میں سوشل میڈیا ٹیم کے ہمراہ علمائے کرام، مذہبی رہنمائوں اور نعت خواں حضرات کیسااتھ عید ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک و بیرون ملک سے بھی علماء و نعت خواں آن لائن شریک ہوئے۔ براہ راست نشریات میں پروگرام کے میزبان صاحبزادہ سید حامد محمود فیضی، پروگرام ڈائریکٹر محمد غیاث الدین قادری، ضیا رضا قادری، رضا المصطفیٰ شیخ، حمزہ قادری بھی موجود تھے۔

جامعہ رضویہ فیصل آباد کے ناظم اعلیٰ محدث اعظم علامہ صاحبزادہ حسین رضا نے آن لائن اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو اسلامی قومی ملی و اخلاقی اور معاشرتی بھلائی کیلئے بروئے کار لانا بہت احسن اور مقبول عمل ہے تبلیغ دین کا ذریعہ ہے کوئٹہ سے آن لائن ہونے والے بزم اعلیٰ حضرت العالمی کے مرکزی امیر علامہ عاقل باروی کا آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دور میں جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو مثبت ، تعمیری، مہذب ، فکری علمی اور تحقیقی مقاصد کیلئے استعمال کرنا اور بے لوث ہوکر دین کی خدمت کرنا بہترین مصروفیت ہے کراچی اے انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما نے آن لائن خیالات کا اظہار خیال رکتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی اسلامی اور اصلاحی تربیت کیلئے سوشل میڈیا کا نیک مقاصد کیلئے استعمال بہت ہی اچھا کام ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن عید ٹرانسمیشن میں مدینہ منورہ سے نجم مصطفیٰ ، فہیم شہوانی، برطانیہ سے نعت خواں شعیب قادری، افریقہ سے نعت خواں فرقان رضا قادری کراچی سے نعت خواں محمد طاہر قادری، آن لائن شامل پروگرام ہوئے اور ثنا خوانی کی۔ جبکہ سکھر اسٹوڈیو میں مفتی پیر بخش باروی ، علامہ رضوان خان قادری، علامہ عسجد نعمان ، نعت خواں حافظ سجاد قاسمی، حافظ عبدالواحد قادری، ڈاکٹر نیاز احمد حسینی، سید سعد قاسمی، رحان قادری نے بھی گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بعد ازاں پی آئی اے جہاز حادثے کے شہداء، شہدائے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کے شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی اور درود سلام بھی پیش کیا گیا۔