جمعیت اتحاد العلما ء کے ممتا ز رہنماء علامہ غلام رسول راشدی کی وفات پرجماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اظہار تعزیت

بدھ 27 مئی 2020 18:02

سکھر۔27مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) ممتاز عالم دین ، جمعیت اتحاد العلما ء کے ممتا ز رہنماء علامہ غلام رسول راشدی کی وفات پر امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو ،قیم ضلع مولاناسلطان احمد لاشاری، امیر سکھر شہرزبیرحفیظ شیخ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی دینی خدمات کو قبول فرمائے ، مغفرت ،جنت الفردوس عطا فرمائے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، آمین، علاوہ ازیںرہنماؤں نے سکھر ہسپتال میں زیر علاج کسان بورڈ سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق کھوسو کی عیادت کی خیریت دریافت کی، انہوںنے اس موقع پرڈا کٹر کھوسو کیلئے صحتیابی و شفا کیلئے دعاکرائی۔