ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، متعلقہ محکمے الرٹ رہیں‘عثمان بزدار

ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر فوکس کیا جائے ،فصلوں کو بچانے کیلئے سائنٹیفک انداز سے موثر مہم جاری رکھی جائے

بدھ 27 مئی 2020 18:02

ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، متعلقہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹڈی دل سے فصلوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فصلوں کے بچاؤ کیلئے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے فضائی سپرے پر خصوصی فوکس کیا جائے اور گاڑیوں کے ذریعے بھی سپرے کے کام کو مزید تیز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کیلئے سائنٹیفک انداز سے موثر مہم جاری رکھی جائے ۔موجودہ حالات میں متعلقہ محکموں اوراداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران متحرک انداز میں فرائض سرانجام دیں ۔مرکزی اورضلعی سطح پر قائم کنٹرول روم کے ذریعے 24/7صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے اور کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔