وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جیکب آباد میں صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل کے واقعہ کی مذمت

بدھ 27 مئی 2020 18:02

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جیکب آباد میں صحافی ذوالفقار مندرانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جیکب آباد میں صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صحافی ذوالفقار مندرانی کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔