Live Updates

آئی جی پنجاب کی ہدایت پرجرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

وہاڑی پولیس نے رواں ماہ 133 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد

بدھ 27 مئی 2020 18:02

آئی جی پنجاب کی ہدایت پرجرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں وہاڑی پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان کی سربراہی میں رمضان المبارک کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

وہاڑی پولیس کی جانب سے مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک133مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 11اے کیٹگری کے جبکہ122بی کیٹگری کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئی62ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 03کلوشنکوف، 07بندوق، 02رائفل، 48پسٹل،02ریوالور ا ورسینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں 134 مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 55کلو چرس، 3271لیٹر شراب معہ لاہن،17چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 33مقدمات درج کئے گئے جن میں 14 مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر،07کرایہ داری ایکٹ اور12سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کئے گئے۔

اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئی02مقدمات،تیز رفتار ی کے 48،بجلی چوری کی30،پتنگ بازی کے 04،پرائس کنٹرول کے 02، گیمبلنگ ایکٹ کے 07 مقدمات درج کرنے کے علاوہ غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے۔علاوہ ازیں کرونا وائرس کے حوالے سے دفعہ 144ض ف کے قوانین کی خلاف پر 30مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔

اس عرصہ کے دوران ضلع وہاڑی میں کرائم برخلاف پراپرٹی کے کل101 مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سی65مقدمات کو ٹریس کرکی56لاکھ 16ہزارروپے سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی۔ اس دوران ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں 14گینگز کو ٹریس کر کے ملوث 36ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 52لاکھ 73ہزار سے زائد مالیتی مال مسروقہ جس میں موٹر سائیکلز،جیولری ،نقدی و مویشی شامل ہیں برآمد کیاجبکہ پولیس تھانہ گگو اور ٹبہ سلطانپور نے ڈکیتی رابری معہ قتل کے ممبران کو ٹریس کر کے ان سے مال مسروقہ بھی برآمد کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ کسی چیلنج سے کم نہ تھا جہاں پولیس کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لئے فرنٹ لائن پر موجود تھی وہیں پولیس کی نفری روٹین کی ڈیوٹی کے علاوہ احساس پروگرام ،ا ٓئسولیشن سنٹرز، قرنطینہ سنٹرز،خریداری گندم مراکز،رمضان المبارک ڈیوٹی،یوم حضرت علی ڈیوٹی، گرجا گھروں اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی اور عوامی خدمت کے جذبہ کے ساتھ ساتھ موجود تھی چنانچہ اپنے دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کیںاورمستقبل میں بھی ایسی کارکردگی کو جاری رکھا جائے گا ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات