نوشہرہ کینٹ ، پلازہ سے نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل سیٹ لیکر فرار

بدھ 27 مئی 2020 18:08

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) نوشہرہ کینٹ پولیس کے ناک کے نیچے تھانہ نوشہرہ کینٹ کے عقب میں واقع پلازہ سے نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل سیٹ لیکر فرار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق عید کے تیسرے روز کی رات نامعلوم چوروں نے تھانہ نوشہرہ کینٹ کے قریب واقع فردوس پلازہ کے بیسمینٹ میں محبوب علی کی دوکان کے تالے تھوڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل سیٹ لیکر فرار ہو گئے جس پر دوکان کے مالک محبوب علی نے تھانہ نوشہرہ کینٹ میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا نوشہرہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے واضح رہے کہ تھانہ نوشہرہ کینٹ کے عقب اور نوشہرہ کینٹ پولیس کے ناک کے نیچے چوروں کا دیدہ دلیری سے وارداتیں کسی لمحہ فکریہ سے کم نہیں عوام نے تھانہ نوشہرہ کینٹ کے اہلکاروں اور ذمہ داروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ۔