عمران خان سے سوال کرتا ہوں آپ کب تک سندھ حکومت کو موقع دیں گے، فردوس شمیم نقوی

سالوں میں 15 ہزار ارب ملنے کے باوجود سندھ حکومت نے کوئی ریسکیو ادارہ نہیں بنایا ہے، حلیم عادل شیخ

بدھ 27 مئی 2020 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، بیت المال سندھ کے سربراہ حنید لاکھانی نے اقراء یونیورسٹی کمئمپس پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کے دور میں دو طیارے کے حادثات ہوئے تھے، جس طرح سے ان لوگوں نے پاکستان کے اداروں کو تباہ کیا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

پی آئی اے میں انہوں نے زائد ساڑھے 4 ہزار لوگوں کو بھرتی کیا تھا جب ان کا دور شروع ہوا تھا تو پی آئی اے کا خسارہ 35 بلین تھا،نواز شریف کے دور میں پی آئی اے کا خسارہ 500 بلین تھا، طیارل حادثے پر ماہرین تحقیقات کر رہے ہیں، غیر ملکی ٹیم بھی تحقیقات میں شامل ہے،ہم یقین دہانی کرواتے ہیں کہ طیارہ حادثے کی صاف شفاف تحقیقات ہو گی، سندھ حکومت ایک سرکاری اسپتال میں سرد خانہ کا بتا دیں، جہاں بیک وقت 200 لاشیں آسکیں، شہر میں جتنے وینٹیلیٹرز ہیں انکے آپریٹر نہیں ہیں، ہم تمام وزارتوں میں انکے کرتوت سامنے لائینگے نثار کھوڑو نے عمران اسماعیل کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، ہم نے آرٹیکل 149 کے نفاز کا مطالبہ کیا تھا،سندھ پبلک سروس کمیشن میں جعلی ڈومیسائل بنا کر نوکریاں دی گئی، شہریوں کی حق تلفی کی گئی، میں عمران خان سے سوال کرتا ہوں کہ آپ کب تک سندھ حکومت کو موقع دیں گی اب مزید عوام ان کی کرپشن برداشت نہیں کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہم اٹھارویں ترمیم کے خلاف نہیں بلکہ اس کے غلط استعمال کے ہیں،اٹھارویں ترمیم کا پیسہ کہاں جاتا ہے کسی کو علم نہیں، اٹھارویں ترمیم کے نام پر 15 ہزار ارب یہ لوگ گزشتہ 12 سال میں کھا گئے ہیں، پی ٹی آئی سندھ حکومت کو چھوڑیں گی نہیں، پی ٹی آئی سندھ حکومت کو بینقاب کرے گی، پورے سندھ میں گراؤنڈ لیول پر پی ٹی آئی جڑی ہوئی ہے، سعید غنی کو ہر معاملے پر بھیج دیا جاتا ہے، سعید غنی کا کیا تعلق ہے ہوا بازی سے، سہون شریف کے بم دھماکے میں پیپلز پارٹی کے کچھ نہیں کیا ان واقعات میں دور دور تک ان کا نام و نشان نہیں تھا، ہم طیارے حادثے کی جائے وقوعہ پر پہنچے تو ہمیں پولیس، رینجرز، افواج پاکستان اور ایدھی نظر آئی، وہاں سندھ حکومت کی ایک ایمبولینس نظر نہیں آئی، اس طیارہ حادثے کی رپورٹ سامنے آئے گی، بوجھا اور ایئر بلو کی رپورٹ پر پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی بتائے، جائے وقوعہ پر سندھ حکومت کا کوئی ادارہ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ نہیں تھا، ہماری پوری ٹیم وہاں پہنچی، وزیر اعلیٰ صرف تصاویر کے لیے وہاں پہنچے تھے، پی آئی اے اور انشورنس کمپنی رابطے میں ہیں، مزید 50 لاکھ تمام لواحقین کو دلوائیں گے،ہم لیاری کے بچوں کے لیے مہم شروع کر رہے ہیں، آج تک پھوپھو کے خلاف کوئی انکوائری کمیٹی نہیں بنی لوگوں کتوں کے کاٹنے اور کچی شراب سے مر گئے،سندھ میں شراب خانے کھول دیئے گئے، ایسا لگتا ہے شراب خانے کرونا فری زون ہے، سندھ حکومت مسجد، امام بارگاہ بند کرتی ہے اور شراب خانے کھولتی ہے، سارے شراب کھانے مکیش چاؤلہ کے ما تحت آتے ہیں، حنید لاکھانی نے کہا سندھ حکومت کی رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں جھوٹ کی ملاوٹ شامل ہے، سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جس کا شرح تعلیم نیچے جا رہا ہے، پاکستان صومالیہ اور دوسرے ملکوں کے ساتھ ان کی حکومت کی وجہ سے کھڑا ہو گیا ہے، تعلیم کے لئے ان کے اپنا وزراء کہتے ہیں کہ ایک لاکھ اساتذہ گھوسٹ ہیں، سندھ حکومت اپنے نظام کے خلاف پریس کانفرنس کرے، جس طرح بھرتیاں، ترقیاں، داخلے ہوتے ہیں اس پر پریس کانفرنس کریں، ان کو اپنے حلقوں کے لوگوں کے لئے کام کرنا چاہیے انہوں نے روٹی کپڑا اور مکان کے بجائے صرف جھوٹے دعوے کی ہیں، میں وزیر اعظم عمران خانن سے اپیل کرتا ہوں کہ اب ایکشن لینا ہوگا انہوں نے پورے سندھ کو کربلا بنا دیا ہے کراچی والے پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں سندھ حکومت کا تعلق یزیدی ٹولہ سے ہے۔