معروف قوال امجد صابری شہید کی والدہ انتقال کرگئیں

والدہ کی تدفین ان کے بیٹے ثروت صابری اور بیٹی کی بیرونِ ملک سے واپسی کے بعد ہوگی، طلحہ صابری

بدھ 27 مئی 2020 18:10

معروف قوال امجد صابری شہید کی والدہ انتقال کرگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) معروف قوال امجد صابری شہید کی والدہ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال غلام فرید صابری (مرحوم) کی اہلیہ اصغری بیگم قضائے الہی سے کراچی میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

امجد صابری شہید کے بھائی طلحہ صابری نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔انہوں نے بتایا کہ والدہ کی تدفین ان کے بیٹے ثروت صابری اور بیٹی کی بیرونِ ملک سے واپسی کے بعد ہوگی۔واضح رہے کہ امجد صابری کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22 جون 2016 کو مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔