آواہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی شخص کو چانڈکا اسپتال سے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا

بدھ 27 مئی 2020 18:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) آواہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی شخص کو چانڈکا اسپتال سے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا، متاثرہ شخص کی زندگی کو خطرہ، متاثر شخص نے ویکسین لگوانے کا مطالبہ کردیا، ایک ہی روز میں 2 بچوں سمیت 7 افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا، اسپتال انتظامیہ کا متاثرین کو ویکسین دینے کا دعویٰ، ایک ہفتے میں متاثرین کی تعداد 60 ہوگئی، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ چانڈکا اسپتال میں آوارہ کتوں کے کاٹے شخص کو چانڈکا اسپتال کی جانب سے ویکسین فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے، شہر کے لہر کالونی کے رہائشی 55 سالہ دیدار عمرانی کو ورثہ کی جانب سے دوسرا ڈوز لگوانے کے لیے اے آر وی سینٹر لائے جہاں عملے نے متاثرہ شخص کا شناختی کارڈ ضلع جیکب آباد کا ہونے پر اعتراض لگاتے ہوئے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا، سینٹر عملے کے مطابق دوسرے ضلع کے رہائشی کو ویکسین لگانے کی اجازت نہیں جبکہ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ انہیں 23 مئی کو کتے نے کاٹا تھا، ویکسین کا پہلا ڈوز یہیں پر لگایا گیا تھا اب کہا جا رہا ہے مقامی یونین کمیٹی کے چیئرمین سے رہائشی سرٹیفکیٹ لائوں، یا پھر ویکسین لگوانے جیکب آباد جائوں، انہوں نے بتایا کہ ویکسین لگائے بغیر واپس کئے گئے شخص کی زندگی کے لئے خطرات میں اضافہ ہوگیا، دوسری جانب شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں ایک ہی روز کے اندر 2 بچوں سمیت مزید 7 افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا جنہیں ورثہ نے اے آر وی سینٹر منتقل کیا جہاں چانڈکا اسپتال کی جانب سے متاثرہ افراد کو ویکسین کی فراہمی کا دعوٰ کیا گیا، واضع رہے کہ ایک ہفتے میں آوارہ کتوں سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :