صحافی ذوالفقار علی مندرانی کے خون کے ساتھ انصاف کے لیے لاڑکانہ پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

بدھ 27 مئی 2020 18:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) جیکب آباد کے شہر دوداپور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی ذوالفقار علی مندرانی کے خون کے ساتھ انصاف کے لیے لاڑکانہ پریس کلب کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں صدر مرتضیٰ کلہوڑو، صحافیوں صفدر سندھی، قادر جاگیرانی، حفیظ منگی، ڈاکٹر بدر شیخ، معظم سلطان بخاری، سید جاوید شاہ، سلامت ابڑو، خان راجا مگسی، ادریس بلوچ، اکبر قائم خانی، نصیر کھاوڑ، مسعود ابڑو، مشتاق جاگیرانی، ذیشان کھوکھر، منٹھار مگسی، مشتاق کھوڑو، فقیر نور تونیو، جانی سومرو و دیگر نے شرکت کرکے مطالبہ کیا کہ شہید صحافی ذوالفقار علی مندرانی کے بے رحمانہ قتل کے متعلق عدالتی کمیشن تکشیل دے کر معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے شہید صحافی کے ورثہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :