ریسکیو 1122 کی عید کے دوران کارکردگی رپورٹ جاری

بدھ 27 مئی 2020 18:20

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) ریسکیو 1122 نے عید کے تین روز میں ٹریفک کی101حادثات میں زخمی ہونے والے 143 افراد کو ریسکیو کیا،مختلف بیماریوں کے 110 ایمرجنسی کیسسز کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا،آتشزدگی کی9 واقعات میں بروقت امدادی کاروائی کی،دو افراد ٹریفک حادثات جبکہ دو افراد ڈوب کر جان بحق ہوئے،ڈسٹرکٹ ریسکیو ایمرجنسی آفیسر دانش خلیل کی جانب سے عید کے تین دنوں میں ریسکیو 1122 کی امدادی کاروائیوں بارے اعداد و شمار جاری کر دیئے جسکے مطابق ضلع بھر میں ٹریفک کے کل 101 حادثات رونما ہوئے جن میں 143 افراد کو بروقت ریسکیو کر کے 17 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ دو افراد جان کی بازی ہار گئے اور دیگر زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا اسی طرح ڈوبنے کے دو واقعات میں دو افراد جان سے گئے انکی نعشوں کو امدادی کاروائیوں کے ذریعے نکالا گیا آتشزدگی کے 9 واقعات میں بروقت امدادی کاروائیاں کر کے آگ پر قابو پایا گیا جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دل کے امراض سمیت مختلف بیماریوں کے 110 مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر دانش خلیل نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سخت گرمی اور کورونا وائرس سے بچائو کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا چاہئے انتہائی مجبوری کی صورت میں سفر کریں اور گھروں میں رہ کر خود بھی اور دوسروں کو بھی محفوظ بنائیں ریسکیو1122 کے جوان 24 گھنٹے اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے تیار ہیں۔