دریائے ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹنے پرمتاثرہ کسانوں کاامدادی کارروائی کا مطالبہ

بدھ 27 مئی 2020 18:20

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) دریائے ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے صورتحال مزید خراب ہو گئی،سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں زیر آب آ گئیں، متعدد بستیاں بھی زیر آب،متاثرہ کسانوں کا امدادی کارروائی کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید سے ایک روز قبل بورے والا اور وہاڑی سے ملحقہ دریائے ستلج کے بیٹ میں واقعہ (عاکوکا) حفاظتی بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی مکئی،کپاس اور چارے کی فصل زیر آب آ گئی جبکہ بند ٹوٹنے سے دریا کے پانی نے ملحقہ آبادیوں میرا بلوچ،لکھا سلدیرا،کوڑا سلدیرا،بھنڈی جتیرا اور دیکر بستیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے علاقہ میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے مقامی لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

علاقہ مکین اور متاثرہ کسان نے انتظامیہ سے امدادی کارروائیاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :