انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر نے آن لائن ادائیگی کاسہل نظام قائم کردیا، ترجمان ایف بی آر

بدھ 27 مئی 2020 18:32

انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر نے آن لائن ادائیگی کاسہل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کیلئے ٹیکس گزاروں کیلئے باسہولت نظام قائم کردیا ہے۔ ایف بی آر کے ترجمان نے بدھ کوبتایا کہ انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی کیلئے ایف بی آر نے آن لائن ادائیگی کاسہل نظام بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹیکس گزار وں کو اپنے آئرس پروفائل پرآئی بی اے این کو اپ ڈیٹ کرنا چاہئیے ، آئی بی اے این کو اپ ڈیٹ کرنے سے ری فنڈز براہ راست ٹیکس گزاروں کے بینک اکائونٹ میں منتقل ہوں گے۔

ترجمان نے واضح کیاہے کہ اب انکم ٹیکس ریٹرن کی ادائیگی آئی بی اے این کے ذریعہ ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آر نے درآمد اوربرآمد کنندگان کو وی بوک کے ذریعہ واجب الادا کسٹم ڈیوٹی کی الیکٹرانک ادائیگی کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔ اس سہولت نے کوروناوائرس کی وباء میں گھرسے باہرنکلے بغیر ادائیگی کو ممکن بنایا ہے۔