ڈیرہ اورپہاڑ پور کے رہائشی تین نوجوان ڈوب کر جاں بحق

بدھ 27 مئی 2020 18:41

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) ڈیرہ اورپہاڑ پور کے رہائشی تین نوجوان دریائے سندھ اور سی آر بی سی نہر میں ڈوب کر جاں بحق، تین روز قبل سی آر بی سی نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش پاک فوج کے غوطہ خوروں کی خصوصی ٹیم نے تلاش کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ چہکان کا رہائشی خیام محسود نامی نوجوان تین روز قبل گرہ حیات کے مقام پرچشمہ رائٹ بنک کینال(سی آربی سی) نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا ۔

ادھر پہاڑ پور کا رہائشی نوجوان عمران خٹک ولد شاہنواز خٹک سکنہ بستی مقبول آباد پہاڑ پور بھی سی آر بی سی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ تحصیل پہاڑ پور کے گائوں خانوخیل کا رہائشی12سالہ شعیب ولد محمد اقبال جائی دوستوں کے ہمراہ دیا کنارے پکنک مناتے ہوئے پائوں پھسلنے سے دریا میں گرکرگہرے پانی میں ڈوب گیا۔ پہاڑ پور کے رہائشی دونوں نوجوانوں کی نعشوں کی تلاش کیلئے بھی ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :