جعلی ڈومیسائل جاری کرنے کا معاملہ، تین رکنی کمیٹی کل(جمعرات) تحقیقات کرے گی

بدھ 27 مئی 2020 19:09

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) سندھ میں جعلی ڈومیسائل جاری کرنے کے متعلق چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کل لاڑکانہ پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں مبینہ طور پر جعلی ڈومیسائل جاری کرنے کے معاملے کے متعلق چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے سینیئر ممبر بورڈ آف روینیو قاضی شاہد پرویز کی سربراہی میں تشکیل کردہ تین رکنی کمیٹی آج بروز جمعرات لاڑکانہ ڈپٹی کمشنر آفیس پہنچے گی۔

اس حوالے سے کمشنر لاڑکانہ ڈویڑن محمد سلیم رضا کھوڑو کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایات پر سینیئر ممبر بورڈ آف روینیو قاضی شاہد پرویز کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کل ڈپٹی کمشنر آفیس لاڑکانہ پہنچ کر تحقیقات کرے گی جس میں ایس جی اے اینڈ سی ڈی سعید احمد مگنیجو اور ڈپٹی ڈائریکٹر نظیر احمد قریشی بھی شامل ہیں، اگر کسی بھی شخص کے پاس کوئی ثبوت یا شواہد ہوں وہ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر بیان رکارڈ کرواسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :