نر یندر مودی خود بھارت اوراً من کا سب سے بڑ ا دشمن بن چکا ہے ،آر ایس ایس کی سوچ رکھنے والے مودی کے جنگی جنون نے خطے میں اًمن کو دائو پر لگا رکھا ہے،

پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے بھارت کو کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب ملے گا، ہم کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوںکے ساتھ ہیں ،اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو آنکھیں بند کر نے کی بجائے بھارت کے جنگی جنون ،کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا سخت اور دو ٹوک نوٹس لینا چاہیے، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی کشمیری وفد سے گفتگو

بدھ 27 مئی 2020 19:35

نر یندر مودی خود بھارت اوراً من کا سب سے بڑ ا دشمن بن چکا ہے ،آر ایس ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندر مودی خود بھارت اوراً من کا سب سے بڑ ا دشمن بن چکا ہے ۔آر ایس ایس کی سوچ رکھنے والے نر یندر مودی کے جنگی جنون نے خطے میں اًمن کو دائو پر لگا رکھا ہے۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہی بھارت کو کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ ہم کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوںکے ساتھ ہیں کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو آنکھیں بند کر نے کی بجائے بھارت کے جنگی جنون ،کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا سخت اور دو ٹوک نوٹس لینا چاہیے۔وہ گورنر ہائوس میں آزاد کشمیر سے تحر یک انصاف کے رکن مرزا ابوبکر جرال کی قیادت میں ملاقات کر نے والے کشمیر ی وفد سے گفتگو رہے تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں اًمن اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے مگر ہم یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہیں کہ بھارت سمیت کوئی بھی ہماری اس اًمن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ہم ملکی سر حدوں کی حفاظتی کیلئے متحد اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں جب بھی دشمن کوئی حر کت کر یگا اس کو بھر پور جواب دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت میں بڑھتے ہوئے ہندوتواکے خلاف بین الاقوامی سطح پر اٹھنے والی آوازوں کا خیرمقدم کرتے ہیں بھارت میں آج ہندوتوا ایجنڈے کے تحت اجتماعی اور انفرادی طورپر انسانی حقوق کو پامال کیاجارہا ہے اور اقلیتوں کو ریاست اور غیر ریاستی عناصر کے ذریعے قتل کروایا جارہا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کوکھلے عام مسلمانوںسمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف بھارت کا بطور ہتھیار استعمال کرنا شر مناک اور بنیادی انسانی حقوق کا قتل ہے وقت آچکا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے اور بھارت کو دنیا میںسفارتی دبائو کے ذریعے مجبور کیا جائے کہ وہ اقلیتوں اور کشمیر یوں پر مظالم کا نہ صرف سلسلہ فوری بند کر یں بلکہ کشمیر یوں کو آزادی اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو انکے بنیادی حقوق دیئے جائیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے نر یندرمودی اور آر ایس ایس ایک ہی سکے کے دورخ ہیں اور انکا ایجنڈہ اًمن اور اقلیتی دشمنی پرمبنی ہے جسکی وجہ سے خطے میں اًمن دائو پر لگ چکا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں اور بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور انکے حقوق کیلئے ہر فورم پر جنگ لڑ یں گے۔