عظمیٰ خان تشدد کیس، خاتون نے اداکارہ اور انکی بہن پر شراب بھی پھینکی، ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

دونوں لڑکیوں کو ہراساں کرنے والی خاتون اپنے گارڈ کو کہتی رہی کہ وہ لڑکیوں کو ہاتھ لگائے، نازیبہ فقرے بھی کسے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 27 مئی 2020 19:51

عظمیٰ خان تشدد کیس، خاتون نے اداکارہ اور انکی بہن پر شراب بھی پھینکی، ..
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی 2020ء )   عظمیٰ خان تشدد کیس کے حوالے سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کو ہراساں کرنے والی خاتون نے اداکارہ اور انکی بہن کو آگ بھی لگانے کی کوشش کی۔ دونوں لڑکیوں کو ہراساں کرنے والی خاتون اپنے گارڈ کو کہتی رہی کہ وہ لڑکیوں کو ہاتھ لگائے، خاتون نازیبہ فقرے بھی کستی رہی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عظمی خان کی بہن کا پاؤں زخمی ہے جبکہ خاتون اپنے گارڈ کو کہہ رہی ہے کہ اس لڑکی کو ہاتھ لگاؤ میں دیکھتی ہوں کہ کیا یہ تمہارے ساتھ بھی وہی کرتی ہے جو عثمان کے ساتھ کرتی تھی۔ خاتون نے عظمیٰ خان اور انکی بہن پر شراب بھی گرائی۔ خاتون کسی عثمان کا ذکر کر کے کہہ رہی تھیں کہ تم یہ کیسے کہہ سکتی ہو کہ وہ زبردستی گھر میں آتا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عظمیٰ خان پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہیں سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی جا رہی ہیں۔ دونوں بہنوں کو مسلسل غلیظ گالیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ اس دوران عظمیٰ خان اور ان کی بہن مسلسل روتے ہوئے منتیں کر رہی ہیں کہ انہیں تشدد کا نشانہ نہ بنایا جایا، تاہم حملہ آور خواتین اور دیگر لوگوں کی جانب سے ان کی ایک نہیں سنی جا رہی۔

بتایا گیا کہ رات کے وقت حملہ آور دیوار پھلانگ کر عظمیٰ خان کے گھر میں داخل ہوئے اور دروازہ توڑ دیا۔ خواتین اور مسلح گارڈ پھر زبردستی اداکارہ کے گھر میں گھس گئے اور دونوں بہنوں کو بدترین تشدد کا شانہ بنانے کے علاوہ گھر میں بری طرح توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ دوسری جانب اداکارہ عظمیٰ خان نے اس تمام معاملے کے حوالے سے پولیس میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی ہے۔

متعلقہ عنوان :