تحریک کے ساتھیو ں کے ساتھ ماہ رمضان اور کورونا لاک ڈائون کے دوران انتظامیہ کا ہتک امیز استحصالی رویہ قابل مذمت ہے، تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج

بدھ 27 مئی 2020 20:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کے چیئرمین عبداللہ خان صافی جنرل سیکرٹری میر زیب شاھوانی ڈاکٹر اعجاز بلوچ اور باسط شاہ نے کہا ہے تحریک کے ساتھیو ں کے ساتھ ماہ رمضان اور کورونا لاک ڈائون کے دوران انتظامیہ کا ہتک امیز استحصالی رویہ قابل مذمت ہے کچھ ساتھیوں کی انتقاما عید کے موقع پر تنخواہیں روکنا انسانیت کی تذلیل ہے انتظامیہ ادارے کو ذاتی رنجش کی بھنٹ چڑھا چکی ہے ادارے کا وڑن صرف پسند نا پسند رہے گیا ہے کوہی ضابطہ کوہی قانون نہیں ہے صرف ذاتی عناد کی بنیاد پر فیصلے کیے جارہے ہیں ملازمین کے معاشی استحصال کے ساتھ ساتھ شدید ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔

سلف فنانس سیٹوں کے اجرا سے طبقاتی نظام تعلیم کو فوقیت دی گء ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح آن لائن کلاسز زمینی حقائق کو نظر انداز کر کے جاری رکھنا غریب طلباء کو تعلیم سے محروم کرنے کی سازش یے جس سے احساس محرومی میں اضافہ ہوگا۔تحریک کے قائدین نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ۔سے باربار شدید احتجاج سے ناچاہتے ہوئے بھی گریز کیا گیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے حالات کا ناجائز فاہدہ اٹھاتے ہوئے ملازمین کے خلاف انتقامی کاروایوں میں شدت لاہی گء حکومت نے بھی کیے گئے معاہدوں کو نظر انداز کر دیا ہے موجودہ حالات احتجاج کو انتہاہی سطح پر لے جانے پر مجبور کر رہی ہے۔

تحریک بار بار اعلیٰ حکام سے اخباری بیانات کے ذریعے مداخلت کی ایپل کرتی ارہی ہے جبکہ کسی سمت سے شنواہی نہیں ہو رہی ہے۔ تحریک کو انتقام کا نشانہ بنانے اور کیے گئے معاہدوں کو نظر انداز کرنے پر بامر مجبوری کرونا کو نظر انداز کر کے احتجاج میں شدت لاہی جائے گء جس کی ذمہ داری تحریک پر نہیں ہوگء تحریک نے عید کے موقع پر ملازمین کے تنخواہوں کی بندش پر ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور اس غیر انسانی سلوک پر انتظامیہ کی برطرفی کا مطالبہ کرتی ہے تحریک سمجھ چکی ہے کہ بغیر بھر پور احتجاج کے سواہ مظلوم طبقات کے پاس کوہی اور راستہ نہیں بچتا ہے۔

تحریک جلد بھر پور احتجاج کا اغاز کرے گء جس میں ایپکا بلوچستان۔ لیبر فیڈریشن بلوچ ڈاکٹر فورم بلوچ سٹوڈنس ارگنائزشن۔ بلوچ سٹوڈنس ایکشن کمیٹی۔ بی ایس او پجار ورکرز اسو سی ایشن کے مشترکہ پلیٹ فارم تحریک بحالی سے صوبے بھر میں دھرنے اور مظاہرے کیے جاینگے بلوچستان ایگرکلچر ایمالئز اسو سی ایشن اور بہت سارے مزدور دوست تنظموں کی حمایت حاصل ہے۔